سوڈان میں فوج کے دو دھڑوں میں پچھلے ایک ماہ سے جاری لڑائی کے بعد افراتفری کا عالم ہے اور لوگ گھروں سے باہرفٹ پاتھوں اور پلوں کے نیچے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔
سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان جاری لڑائی کےدوران کچھ ایسے مناظربھی سامنے آئے ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہے۔
انہی حیرت انگیز مناظر میں ایک شخص کو دن کے وقت گولیوں کے سائے میں ایک سڑک کے کنارے پر قیلولہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
جب اس نے گولہ باری کی آواز سنی تو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ویڈیو کلپ میں یہ شخص زمین پر لیٹا دکھائی دے رہا تھا۔ گولہ باری کے باوجود ایسے لگتا ہے کہ اس شخص کو ارد گرد ہونے والے واقعات کی کوئی زیادہ پرواہ نہیں اور نہ ہی اسے کوئی خوف ہے۔
البتہ اس کے پاس موجود کتا خوف زدہ دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے کتے کے سر پر تھپکی دی اور اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور اس پر شہریوں کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض نے اسے ایک بے گھر شخص قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت کے ہزاروں باشندے محفوظ ریاستوں اور پڑوسی ممالک کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
-
جنگ کے عذاب سے نجات پانے والی سوڈانی خاتون سعودی عرب کی سپاس گذار
سوڈان میں حالیہ خانہ جنگی کے باعث نقل مکانی کرکے دوسرے ملکوں میں آنے والے شہری ...
مشرق وسطی -
سوڈان:خرطوم میں جنگ بندی کے وعدوں کے باوجود فضائی حملوں کی گھن گرج
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں جنگ بندی کے وعدوں کے باوجود بدھ کو فضائی حملوں کی ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں سعودی کلچرل اتاشی کے دفتر پر حملہ، لوٹ مار
سوڈان میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کا تازہ شکار سوڈان میں مملکت کے ...
بين الاقوامى -
سریع الحرکت فورسز کی جنگی صلاحیتوں میں 50 فی صد کمی کردی:سوڈانی فوج
سوڈانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنےمدمقابل نیم فوجی سریع الحرکت فورسز (آر ایس ...
بين الاقوامى