بشار الاسد کیساتھ تعلقات معمول پر نہیں آئیں گے، شام پر پابندیاں نافذ رہیں گی: امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکہ شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہیں لائے گا اور شام کے خلاف اس کی پابندیاں نافذ رہیں گی۔
سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے العربیہ / الحدث کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شام کے عرب لیگ میں اپنی نشست پر واپس آنے کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ دمشق اس اقدام کا مستحق نہیں ہے۔ انہوں نے شام میں بحران کے حل کے لیے صدر بشار الاسد کی خواہش پر سوال اٹھایا ہے۔
سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ تاہم امریکہ کا خیال ہے کہ عرب شراکت دار شام میں طویل بحران کے حل کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے بشارالاسد کے ساتھ براہ راست رابطے کا استعمال کرنا چاہتے ہیں ، واشنگٹن اس قرارداد کے "حتمی اہداف" پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ متفق ہے۔
خیال رہے اتوار 7 مئی کو قاہرہ میں عرب لیگ کی کونسل کے وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس میں شام کو بارہ سال کی غیر حاضری کے بعد دوبارہ عربوں کی آغوش میں واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں