سعودی عرب سے مل کر یونان نے 5.6 ٹن حشیش کی سمگلنگ ناکام بنا دی
سعودی عرب میں منشیات کے کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ یونانی حکام نے بڑی مقدار میں منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ منشیات کی مقدار 5 ٹن اور 636 کلو گرام تھی۔ منشیات کی سمگلنگ کو سعودی عرب کے تعاون سے ناکام بنایا گیا۔
الحازمی نے بتایا کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول نے متعلقہ حکام کو معلومات فراہم کی تھیں جس کی بنا پر نشہ آور اشیاء کو ضبط کر لیا گیا۔ اس سے قبل بھی سعودی عرب کے تعاون سے بیرون ملک سمگلنگ کی کئی کارروائیاں ناکام بنائی جا چکی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ کارروائی اور اس طرح کے دیگر اقدامات بین الاقوامی سطح پر منشیات کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کے موثر کردار کی تصدیق کر رہے ہیں۔