جدہ اعلامیہ میں مشترکہ عرب اقدام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے: سعودی عرب
امید ہے عرب لیگ میں شام کی واپسی اس کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی: سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کو کہا ہے کہ جدہ سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں عرب ممالک کے مشترکہ اقدام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
جدہ میں 32ویں عرب سربراہی اجلاس کی اختتامی پریس کانفرنس کے دوران فیصل بن فرحان مزید کہا کہ جدہ اعلامیہ میں فلسطینی کاز کی مرکزیت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں امید ہے عرب لیگ میں شام کی واپسی اس کے بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ نے عرب سربراہی اجلاس میں چینی اور روسی صدور کے پیغامات کا بھی خیر مقدم کیا۔ سوڈان میں جاری تنازع کے حوالے سے فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ سوڈان کی صورتحال افسوسناک ہے ۔ اب جنگ بندی تک پہنچنا ضروری ہو گیا ہے۔
وزير الخارجية السعودي: نرحب برسالتي الرئيسين الصيني والروسي للقمة العربية#قمة_جدة#العربية pic.twitter.com/QzyWi7C8Q5
— العربية (@AlArabiya) May 19, 2023
فیصل بن فرحان نے سوڈانی فریقوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور بات چیت کا سہارا لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سوڈان کے بارے میں جدہ مذاکرات جاری ہیں تاہم کسی پیش رفت کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔ یوکرین کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ یوکرین روس بحران کا کوئی حل بات چیت کے علاوہ نہیں ہے۔ عرب ملکوں نے یوکرین کے بحران کے حوالے سے مثبت غیر جانبداری کا موقف اختیار کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ بحران پر یوکرین کا نقطہ نظر سننے کے لیے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی موجودگی کا خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ یہ سربراہی اجلاس یوکرین کے بحران کے دونوں فریقوں کے نقطہ نظر کو سننے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے شام کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا سعودی سمجھتا ہے کہ شام میں جمود برقرار نہیں ہے ۔ شام کے ساتھ بات چیت ضروری ہے۔ سعودی عرب اپنے مغربی اتحادیوں کے نقطہ نظر کو سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شام کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنے مغربی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرے گا۔
أمين عام الجامعة العربية: قمة جدة حققت الهدف المطلوب منها #قمة_جدة#العربية pic.twitter.com/tcZFK6H5ew
— العربية (@AlArabiya) May 19, 2023
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ جدہ سربراہی اجلاس نے اپنا مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کو عربوں کی مدد کی ضرورت ہے اور اسے لیگ میں واپسی کے لیے بات چیت کرنی چاہیے۔
ابو الغیط نے کہا کہ شام کے پڑوسی ملکوں کی جانب سے ایک قابل ذکر پرسکون حالات دیکھے گئے جس نے شام کو ایک نیا صفحہ شروع کرنے کا موقع دیا۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ جدہ سربراہی اجلاس میں اقتصادی مسائل پر بھی توجہ مرکوز کی گئی اور ترقی کی حمایت کے فیصلے کیے گئے۔ ہمیں امید ہے کہ جدہ سربراہی اجلاس عرب ملکوں کی تقدیر اس کے ہاتھ میں ہونے کا آغاز ثابت ہوگا۔
-
عرب سمٹ کے نام روسی صدر کا برقیہ: ’’علاقائی بحرانوں کے حل میں شرکت کے لئے تیار ہیں‘‘
روسی صدر ولادی میر پیوتن نے 32 ویں عرب سربراہ کانفرنس میں شریک عرب سربراہوں کے نام ...
بين الاقوامى -
اعلان جدہ: امت کو درپیش مسائل کے حل کی خاطر عربوں کا تاریخی اتفاق رائے
اعلان جدہ میں شامی بحران کے حل، سوڈان سے یکجہتی اور یمن میں سعودی انیشیٹو کی حمایت ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی یوکرینی صدر سے جدہ میں ملاقات
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعہ کے روز یوکرین کے صدر ولادیمیر ...
بين الاقوامى