نیوزی لینڈ کی پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے اس شخص کے خلاف قتل کے پانچ الزامات عائد کیے ہیں جس پر گزشتہ ماہ ویلنگٹن میں مہلک ہاسٹل میں آگ بھڑکانے کا شبہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 48 سالہ شخص پہلے ہی آتش زنی کے دو الزامات میں زیر حراست ہے۔ اب اسے قتل کے پانچ الزامات کا بھی سامنا ہے۔
جان لیوا آگ نے پندرہ دن قبل ویلنگٹن کے سٹی سینٹر میں چار منزلہ اور 92 کمروں والے ہاسٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے جن کے نام پولیس نے بتائے ہیں۔ ویلنگٹن کے قائم مقام کمانڈر انسپکٹر ڈیون بینیٹ نے کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے۔