صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے جمعہ کی شام کو حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے زیریں حصے کو تقریباً تین میٹر اونچا کر دیا ہے جب کہ بالائی حصے کو چار اطراف سے تقریباً دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
غلاف کعبہ کے حوالے سے یہ تبدیلی ہر سال حج سے قبل کی جاتی ہے اور یہ معمول کی بات ہے۔
غلاف کعبہ شریف کو اوپر اٹھانے کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ اس کے بالائی حصے پر سفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کے ایام کی علامت ہے۔
ماضی میں غلاف کعبہ کے بالائی حصے پر سفید کپڑا اس بات کا اعلان ہوتا تھا کہ حج کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ اس کپڑے سے غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
-
مسجد حرام کے ’سعودی کوریڈور‘ کے افتتاح پرعازمین کے کیا تاثرات ہیں؟
ضیوف الرحمان کا’سعودی کوریڈور‘ کے افتتاح پرخادم حرمین شریفین سے اظہار تشکر
مشرق وسطی -
موسم کی شدت، مسجد حرام کے معتمرین میں 5000 چھتریاں تقسیم
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے ’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ ...
بين الاقوامى -
مسجد حرام کے کوریڈور کی توسیع، جسے شاہ عبداللہ نےشروع اور شاہ سلمان نے مکمل کیا
سعوی عرب کی حکومت نے مسجد حرام کی توسیع کے ساتھ زائرین کو عبادت میں زیادہ سے زیادہ ...
مشرق وسطی