پرتگالی ونگر فلپ جوٹا نے سعودی عرب کے الاتحاد کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
کلب نے پیر کو اعلان کیا کہ مملکت دنیا کے بہترین فٹ بال کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔
24 سالہ جوٹا، بالن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیمہ اور چیلسی کے سابق مڈفیلڈر این گولو کانتی کے ساتھ اس کلب کا حصہ ہوں گے۔
الاتحاد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے جوٹا کو سکاٹش کلب سیلٹک سے تین سال کے معاہدے پر سائن کیا ہے۔
اس سے قبل "کھلاڑی نے دبئی کے ایک خصوصی طبی مرکز میں کامیابی کے ساتھ طبی معائنہ مکمل کیا۔"
رائٹرز ایجنسی نے سکاٹش میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر فیس 25 ملین پاؤنڈ (31.73 ملین ڈالر) بتائی گئی ہے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں الاتفاق کلب نے انکشاف کیا کہ سابق لیورپول اور انگلینڈ کے مڈفیلڈر اسٹیون جیرارڈ کلب کے نئے ہیڈ کوچ ہوں گے اور انٹر میلان کے مڈفیلڈر کروشیا کےمارسیلو بروزووک کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ النصر کلب میں شامل ہوں گے۔
کرسٹیانو رونالڈو کے گذشتہ جنوری میں النصر شامل کے بعد سے سعودی پرو لیگ یورپ میں مقیم کھلاڑیوں کے لیے ایک پرکشش مقام بن گئی ہے۔
-
سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے تین نوجوان جاں بحق
سعودی عرب میں بارش کے دوران جازان کے علاقے میں ایک تھیٹر میں ایک جگہ پر اکٹھے چہل ...
مشرق وسطی -
سال 2023 میں پہلا دیوہیکل چاند جس سے سعودی عرب کی فضا بھی چمک اٹھی
اتوار اور سوموار کی درمیانی شب سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر دیوہیکل چاند کا ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں حد حرابہ میں ایک، اور تعزیرا 4 افراد کو موت دیدی گئی
سعودی عرب میں ایک مجرم کو حد حرابہ میں اور چار افراد کو تعزیری طور پر موت کی سزا ...
مشرق وسطی