سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو کلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر جو بائیڈن کو یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کر کے ہمیں تیسری جنگ عظیم کے طرف نہیں دھکیلنا چاہئے"۔ سابق صدر کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے یوکرین کو کلسٹرہتھیاروں کی فراہمی کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹرمپ آئندہ سال امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ " صدر کو جنگ کو روکنے اور ایک نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہونے والی خوفناک موت اور تباہی کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔"
ٹرمپ نے کہا کہ اگر کلسٹر گولہ بارود کی ترسیل امریکا میں روایتی جنگی سازوسامان کی کمی کی وجہ سے تھی تو یہ اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اس کا یقینی طور پر مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنے آخری ذخیرے کو ایسی صورتحال میں یوکرین نہیں بھیجنا چاہئے جہاں بدعنوان جو بائیڈن کے مطابق ہمارے اپنے اسلحہ خانے کو خطرناک حد تک کم کردیا گیا ہے۔"
نیٹو ممالک کی مخالفت
امریکی قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے کل منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ نیٹو کے بہت سے رکن ممالک یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنے کے امریکی فیصلے سے متفق نہیں ہیں، لیکن یہ اتحاد کی صفوں میں تقسیم کا باعث نہیں بنتا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیئف کو کلسٹر گولہ بارود فراہم کرنا ایک عارضی اقدام ہو گا جب تک کہ روایتی گولہ بارود کی پیداوار میں اضافہ نہ ہو جائے اور اس کے ذخیرے کو دوبارہ بھر دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کچھ مہینے پہلے ہم نے گولہ بارود کی پیداوار میں سنجیدگی سے اضافہ کرنا شروع کیا اور ایک بار جب اس کی مقدار مطلوبہ سطح تک پہنچ گئی۔ یوکرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کلسٹر گولہ بارود کی فراہمی کی ضرورت نہیں ہوگی۔"
جمعہ کے روز امریکا نے روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد پہلی بار یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔
-
امریکہ یوکرین کو ٹینکوں اور طیارہ شکن توپوں کی تجدید کے لیے فنڈز فراہم کر رہا
یوکرین کو ہتھیاروں کو منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کیلئے جرمنی میں سیکورٹی ...
بين الاقوامى -
یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار تیار کئے جارہے: روس نے امریکہ سے باضابطہ شکایت کر دی
روس کی جانب سے پہلی مرتبہ امریکہ پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے پروگرام کی ...
بين الاقوامى -
یوکرینی علاقوں میں روسی ریفرنڈم، امریکہ نے روس پر نئی پابندیاں لگا دیں
روسی شخصیات، حکام اور اداروں کے علاوہ چینی کمپنی بھی امریکی پابندیاں عائد
بين الاقوامى -
20 ایف سولہ طیاروں کی لاگت دو ارب ڈالر، یوکرین کے امریکہ سے بڑے مطالبے
یوکرین کے عزائم بلاشبہ عظیم ہیں تاہم یہ کیف کی امیدیں اس قدر توانا ہوتی جارہی ہیں ...
بين الاقوامى