سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والے واقعے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون اپنے بچوں گھر سے باہرنکال رہی ہے۔ اس دوران اوپر سے چھت گرنے لگتی ہے۔ خاتون جلدی سے تین بچے نکال لیے مگرایک شیرخوارکو بھول گئی، جیسے ہی اسے یاد آیا واپس آئی اور بچے کو وہاں سے نکالا۔اتنے میں چھت نیچے آگری تاہم لمحہ بھر قبل بچے کو بچالیا گیا تھا۔
کمبوڈیا کے دارالحکومت میں 3 جولائی کو ایک گھر کے اندر سے نگرانی کرنے والے کیمرے نے ایک گھر کی چھت گرنے کا لمحہ ریکارڈ کیا۔ جب ایک ماں ایک بچے کو لے کر بھاگ رہی تھی، جب کہ دو دیگر اس کے ساتھ جا رہے تھے جب کہ چوتھا گھرمیں واکر پر بیٹھا تھا۔ خاتون نے دوڑ لگائی مگر وہ واکر والے بچے کو بھول گئی۔
A mother and her children in Cambodia narrowly escaped after the ceiling of their house collapsed onto them. pic.twitter.com/hmGJWJ5cSo
— ANews (@anews) July 13, 2023
پھر آخری لمحے میں وہ واپس آئی اور اسے جلدی سے کھینچ لیا، اس کے بعد ہی سیکنڈ بعد پوری چھت گر گئی۔
ماں نے کہا کہ "اگر چھت اس پر گر جاتی تو وہ مر جاتا۔ چھت کو گرتے دیکھ کر بھاگنا میری جبلت تھی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے ویسے پیچھے مڑ کر دیکھا تو مجھے بچہ دکھائی دیا تو میں نے دوڑ کر اسے پکڑ لیا"۔
خبر رساں ادارے ’فاکس نیوز‘ کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کی وجہ خراب تعمیرات ہیں اور شدید بارشوں نے حال ہی میں عمارت کو کمزور کر دیا تھا۔