یونان کے ایک جزیرے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانےپر مقامی آبادی کا انخلاء جاری ہے۔
ہفتے کے روز 30,000 افراد کو یونانی جزیرے روڈس میں بھڑکتی آگ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جن میں 2,000 کو کشتیوں کے ذریعے دوسرے مقامات پرلے جایا گیا۔
Firefighters struggled to contain a wildfire on the island of Rhodes that burned for a fifth day as another heatwave hit Greece https://t.co/rMUi9LXSz6 pic.twitter.com/3RpUjkAOnx
— Reuters (@Reuters) July 22, 2023
جنوبی ایجیئن کے علاقے کے گورنر جارج ہڈزیمارکوس نے اسکائی ٹی وی کو بتایا کہ آپریشن جو ابھی جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے کچھ سڑکیں بند کردی گئیں۔
سیاحوں اور کچھ رہائشیوں کو جزیرے پر ہوٹلوں کے جموں، اسکولوں اور کانفرنس سینٹرز میں بھی لے جایا گیا جہاں وہ رات گزاریں گے جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پالیں گے۔
ایتھنز نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تین مسافر کشتی روڈس کی بندرگاہ پر انخلاء کے لیے لنگر انداز ہو گئی۔
روڈس میونسپلٹی کے اہلکار ٹیرس ہیٹزیوانو نے کہا کہ کوسٹ گارڈ، مسلح افواج اور مقامی عملے نے لوگوں کو آگ سے دور لے جانے میں مدد کے لیے درجنوں بسیں استعمال کیں۔
جیسے ہی آگ نے سڑک کو بند کر دیا، کچھ سیاحوں کو حفاظت کے لیے پیدل جانا پڑا۔
ویلج کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ بہت سے باشندے سیاحوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ یہ ایسی صورت حال ہے جو اس جزیرے نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔