سعودی عرب میں دو افراد کو مکہ میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کو قتل کرنے کے جرم میں پیر کو سزائے موت دے دی گئی۔ وزارت داخلہ نے دونوں کی سزائے موت کی تصدیق کی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق، عبدالعزیز بن فہد بن غزائی الحارثی اور بہن عہود نے اپنی والدہ اور دو بھائیوں عبدالرحمن اور عبداللہ کو رات کے کھانے میں نیند کی گولیاں دیں۔
اس سے اگلے صبح انہوں نے سوئی ہوئی والدہ اور عبدالرحمن اور عبداللہ ،جو کہ ہوش میں تھا، کو گولی مار دی۔
تینوں کو قتل کرنے کے بعد دونوں مجرموں نے لاشوں کو اپنے ایک ملکیتی ریسٹ ہاؤس میں منتقل کیا اور اپنے والد کو بھی اس مقام پر بلا کر گولی مار دی۔
اس کے بعد انہوں نے دانستہ پٹرول اور گیس لیک کی اور لاشوں کے ساتھ اس جگہ کو جلا دیا۔
جرم ثابت ہونے پر متعلقہ عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی اور اس فیصلے کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔
-
سعودی عرب: غیرملکیوں پر مشتمل گینگ پر منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عاید
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے آج سوموار ایک جرائم پیشہ تنظیم پر منی لانڈرنگ کے ...
مشرق وسطی -
عالمی برادری انسانی اسمگلنگ اوراستحصال کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے:سعودی عرب
اٹلی میں تارکینِ وطن کے بحران پرکانفرنس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی شرکت
بين الاقوامى -
سعودی فنکار کے گھر چوری کرکے ویڈیو بنانے والا چور گرفت میں آگیا
نجران میں واردات کرنے والے سعودی شہری سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا: کرمنل ...
مشرق وسطی