سعودی فنکار کے گھر چوری کرکے ویڈیو بنانے والا چور گرفت میں آگیا
نجران میں واردات کرنے والے سعودی شہری سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا: کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ
سعودی عرب کے علاقے نجران میں ایک مشہور سعودی فنکار کے گھر میں چوری کی گئی اور چوروں نے اس واردات کی ویڈیو بنالی، اس ویڈیو میں چور نے اپنی چوری کا اعتراف بھی کیا۔
نجران ریجن پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ڈیپارٹمنٹ نے ایک شہری کو 4 دیگر افراد کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ چوری کی ویڈیو شائع کرنے والے شہری کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ بھارت اور یمن کی شہریت رکھنے والے افراد کو بھی چوری میں مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کرتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ رہائشی نے نجران کے علاقے کے ایک ہوٹل میں گھومتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کی تھی اور ایک مشہور گلوکار کے کمرے میں گھس کر اس سے ذاتی اشیا لے لی تھیں۔