سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم نے فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ فون جمعہ کو کیا گیا۔ شہزادہ فیصل نے قرآن کی توہین کی تمام کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سویڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے انتہا پسندانہ اقدامات کے خلاف فوری اقدامات کرے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ قرآن کو جلانے کے بار بار ہونے والے واقعات اور اسلام کے خلاف دیگر خلاف ورزیاں نفرت کو ہوا دینے اور لوگوں اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کی کوششوں کو محدود کرنے میں معاون ہیں۔
اس کے جواب میں بلسٹروم نے سویڈن کی جانب سے قرآن مجید کو جلانے کی مذمت کی اور اس بات پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا کہ کس طرح ان کے ملک میں کچھ لوگ سویڈن کے آئین کی طرف سے دی گئی آزادی اظہار کے حق کا استحصال کر رہے ہیں۔
سویڈن کے وزیر خارجہ نے شہزادہ فیصل کو یقین دلایا کہ ان کا ملک تمام عقائد اور مذہبی متون کے خلاف ہر قسم کی جارحانہ کارروائیوں کو روکنا چاہتا ہے۔
-
قرآن کریم کی بے حرمتی، سعودی عرب کا ڈنمارک کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج
سعودی وزارت خارجہ نے جمعہ کی صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ڈنمارک ...
مشرق وسطی -
ہمیں گہرا دکھ ہے: امریکہ کا طیارے کے عملے کی شہادت پر سعودی عرب سے افسوس
امریکی وزارت خارجہ نے خمیس مشیط میں کنگ خالد ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں تربیتی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب نے قرآن کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اسلامی سربراہ کانفرنس کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک ...
ایڈیٹر کی پسند