مشہور ترک شیف بوراک کے والد اسماعیل اوزدیمیر ایک نئی ویڈیو میں سامنے آگئے۔ اپنے نئے بیان میں اسماعیل اوزدیمیر نے سب سے پہلے جنوب مغربی ترکیہ کی ریاست ’’انطاکیا‘‘ کی بولی میں عربی زبان میں بات کی۔ اس میں انہوں نے اپنے بیٹے پر الزامات کو دہرایا۔ انہوں نے بیٹے پر الزام لگایا کہ ان کا بیٹا ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے مجھ پر الزامات عائد کر رہا ہے۔
اسماعیل اوزدیمیر پر ان کے بیٹے بوراک اوزدیمیر نے الزام لگایا ہے کہ میرے والد نے میری نام کی جائیداد کے حقوق میرے علم میں لائے بغیر ایک غیر ملکی تاجر کو 41 ملین ڈالر میں فروخت کر دئیے ہیں۔ بوراک کچھ روز قبل ایک ویڈیو می اپنی دکان کے سامنے بیٹھا روتا دکھائی دیا تھا۔
نئی ویڈیو میں اسماعیل نے اپنے بیٹے بوراک کے خلاف اپنے سامعین کا استحصال کرنے کے الزامات کی تجدید کی۔ والد نے ویڈیو انٹرویو میں بیٹے کی نقل کرنے کی کوشش کی جس میں اس نے کہا کہ اس کا بیٹا اپنے پیروکاروں کو اپنے والد کی ناانصافی کے بارے میں بتانا چاہتا ہے۔
والد نے مزید کہا میں لوگوں کے سامنے اپنا دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہہ سکتا ہوں کہ بوراک نے مجھ پر ظلم کیا ہے۔ دیکھو میرا بیٹا کتنا ظالم ہے۔
بوراک کے والد نے اس ہفتے اور گزشتہ ہفتے ایک سے زیادہ مرتبہ بیٹے کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی تھی ۔
اپنے مختلف انٹرویوز میں اسماعیل نے اپنے بیٹے پر 6 فروری کو جنوبی ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے فائدہ اٹھانے کا الزام لگایا اور پروپیگنڈا کرکے شہرت حاصل کرنے کا بھی الزام لگایا۔
-
والد سے تنازع کا غم، ترک شیف کھانے کا برتن اٹھانے میں ناکام
ترکیہ کے معروف شیف بوراک اوزدیمیر کا اپنے والد سے تنازع عروج پر ہے اور اس حوالے سے ...
ایڈیٹر کی پسند -
معروف ترک شیف کے والد کا بیٹے پر زلزلہ سے فائدہ اٹھانے کا الزام
بیٹے نے انسانی آفت کو بھی فائدہ کے لیے استعمال کیا، اس نے زلزلہ متاثرین کی مدد ...
بين الاقوامى