سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور کویت اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ خلیج میں واقع الدرّہ گیس فیلڈ سمیت تقسیم شدہ غیر جانبدار علاقے میں موجود قدرتی وسائل صرف ان دونوں ممالک کی مشترکہ ملکیت ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، انہوں نے کہا کہ صرف سعودی عرب اور کویت کو ہی ان وسائل سے فائدہ اٹھانے کے مکمل خودمختار حقوق حاصل ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور کویت ایک مذاکراتی فریق کے طور پر ایران سے تقسیم شدہ علاقے کی مشرقی سرحد کے بارے میں بین الاقوامی قانون اور اچھے ہمسائیگی پر مبنی تعلقات کی بنیاد پر مذاکرات کی اپیل کا اعادہ کرتے ہیں"۔
-
دیگر فریق تعاون ترک کرتے ہیں تو ایران الدرہ گیس فیلڈ کے حقوق حاصل کرے گا: وزیرتیل
ایران کے وزیر تیل جواد اوجی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اگر دیگر فریق تعاون ترک کر ...
بين الاقوامى -
کویت کا ایران کی سرحدی حد بندی سے پہلے الدرہ گیس فیلڈ سے پیداوار شروع کرنے کااعلان
کویت کے وزیر تیل سعد البراک نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سرحدی حد بندی کا ...
بين الاقوامى -
الدرہ گیس فیلڈ میں سعودی عرب شراکت دار ہے: کویتی وزیر خارجہ
’’ایران اور عراق کے ساتھ سرحدوں کا ترجیحی بنیادوں پر حل چاہتے ہیں‘‘
مشرق وسطی