شمال مغربی نائجیریا کی کدونا ریاست میں حکام نے بتایا کہ ایک مسجد کا ایک حصہ اس وقت منہدم ہو گیا جب سینکڑوں افراد نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ مسجد منہدم ہونے سے 7 نمازی جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔ شمالی نائیجریا کے بڑے شہروں میں سے ایک زاریا کی ’’مرکزی مسجد زاریا ‘‘ میں واقعہ پیش آیا۔
UPDATED: Eight persons have died and seven others were injured when a mosque collapsed in Zaria Local Government Area of Kaduna State on Friday. pic.twitter.com/6J132fDQMF
— Channels Television (@channelstv) August 11, 2023
ریاستی حکام نے بتایا کہ یہ مسجد 1830 عیسوی کی دہائی میں بنائی گئی تھی۔ بظاہر جائے وقوعہ پر ریکارڈ کی جانے والی ویڈیوز میں چھت کا ایک حصہ گرا ہوا ایک وسیع حصہ کھلا ہوا دکھایا گیا تھا۔
جاں بحق ہونے والے نمازیوں کی نماز جنازہ مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ کدونا کے گورنر اوبا ثانی نے تباہی کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور افسوسناک حادثے سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کا وعدہ کیا۔