موبائل فون سے سیلفی ایک جنون کی طرح پوری دنیا میں پھل رہا ہے۔ سیلفی بناتےہوئے اب تک بے شمار لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں۔سیلفی کو یاد گار بناتے ہوئے اپنی زندگی سے ہاتھ دھونے والوں کی فہرست میں ایک اطالوی نوجوان بھی شامل ہوگیا ہے۔
اطالوی نوجوان کی سیلفی بناتے ہوئے موت کی المناک کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اپنی موت سے چند لمحے قبل نوجوان اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ سیلفی بنانے لگا تو حادثے کا شکار ہوگیا۔
تصویر میں 30 سالہ اطالوی نوجوان اینڈریا مازیٹو مسکراتا ہوا نظر آیا ہے۔ اس کی گرل فرینڈ اس کے پیچھے اطالوی پہاڑوں کے درمیان تھی۔ جہاں وہ گھومتے تھے۔
لیکن اطلاعات کے مطابق مازیٹو کا اپنا موبائل فون سمٹ کی چوٹی سے گر گیا جس کے بعد اس نے اسے لپک کرپکڑنے کی کوشش کی مگر وہ خود بھی 200 میٹر گہری کھائی میں جا گرا۔
اس کی گرل فرینڈ سارہ براگنٹی نے لکھا کہ یہ "منحوس" سیلفی ہے جس نے اس کے ساتھی کی جان لے لی۔