نائجیریا کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی وسطی نائجیریا کی ریاست نائجر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آ گیا تھا۔
فضائیہ کے ترجمان ایئر کموڈور ایڈورڈ گبکویٹ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ریاست کے شیرو مقامی حکومت کے علاقے میں چوکوبا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ تفتیش جاری ہے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے۔
نائجر ریاست دارالحکومت نیامی کے جنوب مشرق میں سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں گزشتہ ماہ ایک فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔
دو فوجی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اس ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی جسے اتوار کے روز حملے کے متاثرین کو نکالنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اس حملےکم از کم 10 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
مسلح گروہ نائیجیریا کے شمال مغرب میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں وہ لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ حالیہ برسوں میں ہونے والے حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔