شمالی اٹلی کے علاقے میں رات کے وقت ٹریک کی مرمت کرنے والے پانچ ریلوے اہلکار ٹرین کی ٹکر سے اپنی جانیں کھو بیٹھے۔
اطالوی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر 'تورینو' کے قریب برانڈیزو ریلوے اسٹیشن پر اہلکار رات کے وقت ٹریک کے کچھ حصے مرمت کر رہے تھے کہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی میلان-تورینو ٹرین نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے کے دوران دو ورکرز اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے جن میں فورمین بھی شامل ہے۔
قریبی قصبے برانڈیزو کے مئیر نے حادثے کو الم ناک واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
اٹلی کے ریلوے نیٹ ورک کی ذمہ دار کمپنی' آر ایف آئی' نے ایک بیان میں مہلوکین کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔
-
اٹلی میں ’جان لیوا سیلفی‘ جو نوجوان کی آخری یادگار ثابت ہوئی
موبائل فون سے سیلفی ایک جنون کی طرح پوری دنیا میں پھل رہا ہے۔ سیلفی بناتےہوئے اب ...
بين الاقوامى -
اٹلی میں اولڈ ایج ہاؤس میں آتش زدگی میں چھ اموات
شمالی اٹلی کے شہر میلانو میں ایک اولڈ ایچ ہاؤس میں المناک حادثے کے نتیجے میں 6 ...
بين الاقوامى -
اٹلی کے شہرمیلان کے مرکز میں دھماکا،ایک شخص زخمی
اٹلی کے شمالی شہر میلان (میلانو) کے وسط میں دھماکے کے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں ...
بين الاقوامى