لیبیا میں کئی دہائیوں تک ملک کے سیاہ وسفید کے مالک رہنے والے کرنل معمر قذافی کا ایک ہم شکل اس وقت لیبیا میں عوامی توجہ کا مرکز ہے۔
دارالحکومت میں سامنے آنے والے قذافی کے ہم شکل نے لوگوں کو قذافی کی یاد دلا دی۔ قذافی کے ہم شکل شخص کا لباس، وضع قطع، سر کے بال اور چہرے کے خد و خال کافی حد تک کرنل معمر قذافی سے ملتے ہیں۔
قذافی کی شکل و صورت، لباس، ٹوپی اور بالوں کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے کی خصوصیات اور ہاتھ کی حرکت کے لحاظ سے یہ شخص مقتول صدر کی یاد تازہ کر رہا ہے۔
قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر لوگ دیوانہ وار اس کے پیچھے پڑ گئے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد قذافی کے ہم شکل کے پاس آ رہےہیں۔ مقتول صدر کرنل قذافی زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور ان کے ہم شکل کے ساتھ یادگاری فوٹو بنا رہے ہیں۔
قذافی کے ہم شکل کے ساتھ ایک سکیورٹی گارڈ بھی تھا۔ اس نے شہر بنی ولید میں 17 فروری کے انقلاب کے متاثرین پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قذافی کے چاہنے والوں اور سابق حکومت کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی تھی جنہوں نے قذافی کی حمایت میں نعرے لگائے۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے قذافی کی مشابہت کی تصویریں اور ویڈیو کلپس شیئر کیں جو کہ مرحوم معمر قذافی کی موت کے برسوں بعد لوگوں کے ذہنوں پر مسلسل اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہیں۔
جمعہ کے روز سابق حکومت کے حامیوں نے "یکم ستمبر انقلاب" کی 54 ویں سالگرہ منائی۔اس انقلاب میں کرنل معمر قذافی نے 1969ء میں لیبیا میں اقتدار ہاتھ میں لیا تھا۔
-
کرنل قذافی کا بیٹا بھوک ہڑتال کے بعد لبنان کے ہسپتال میں داخل
لبنان کے وزیر داخلہ نے جمعرات کو کہا کہ لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کا بیٹا ...
بين الاقوامى -
لبنان میں قید میرے بھائی ھانیبال کی صحت انتہائی خراب ہے: سیف قذافی
لیبیا کے سابق صدر مرحوم کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
سیف قذافی اور فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر الیکشن لڑ سکتے ہیں: لیبی کمیٹی کا اعلان
لیبیا کی پارلیمنٹ اور سپریم کونسل آف سٹیٹ کے چھ ، چھ ارکان پر مشتمل خصوصی کمییٹی ...
بين الاقوامى