بدھ کے روز یونانی میڈیا کے ذریعہ گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دردناک حادثہ رپورٹ ہوا ہے جس میں ایک بندرگاہ پر ایک فیری کے عملے نے نوجوان مسافر کودھکا دیا جس کے نتیجے میں وہ سمندر میں جاگر اور جہاں وہ لہروں میں ڈوب گیا۔ ۔یہ نوجوان دارالحکومت ایتھنز کے قریب پیریئس کی بندرگاہ سے نکلنے ہی والا تھا جب اس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔
یونانی رپورٹر کی ویب سائٹ کے مطابق یہ حادثہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب بلیو ہورائزن فیری پیریئس کی بندرگاہ سے کریٹ جزیرے کے شہر ہیراکلیون کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔
Crew members of the ship #BlueHorizon are seen to push away a 36yo passenger that was late.
— Greek City Times (@greekcitytimes) September 5, 2023
That led to the passenger losing his balance, falling in the sea and unfortunately, losing his life.
The incident took place tonight on the #Piraeus port, #Athens. pic.twitter.com/PfXW2uWdhu
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مسافر بورڈنگ پلیٹ فارم سے فیری پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ عملے کے دو ارکان اسے ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کرتےدیکھے جاسکتے ہیں۔ اس دوران وہ نوجوان کو دھکا دیتے ہیں اور وہ بورڈنگ پلیٹ فارم اور گھاٹ کے درمیان پانی میں گر جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس کلپ میں متاثرہ شخص کی شناخت انٹونیس کریوٹوس بتایا جاتا ہے جس کی عمر 36 سال بتائی گئی ہے۔ پانے میں گرنے بعد اس کا پتا نہیں چلا تاہم بعد میں اس کی لاش نکال لی گئی۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد فیری کے کپتان اور عملے کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر نوجوان کو سمندر میں پھینکنے کا مقدمہ چلایا جائے گا۔