مراکش کی خبر رساں ایجنسی کے اعلان کے مطابق ملک کے فرمانروا شاہ محمد ششم منگل کے روز مراکش کے یونیورسٹی ہسپتال میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی عیادت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کے لیے اپنے خون کا عطیہ بھی دیا۔
اس موقعے پر مراکش کے بادشاہ نے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں گلے لگایا۔
خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ مراکش کے بادشاہ نے کل منگل کی سہ پہر رباط کے یونیورسٹی ہسپتال سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دردناک زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ مراکشی بادشاہ نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے "خون کا عطیہ" دیا۔
مراکشی زلزلے کے متاثرین کی تعداد 3000 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔