بائیڈن جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیتن یاہو سے ملاقات کرینگے

دونوں مشترکہ جمہوری اقدار اور ایران کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اگلے بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔

سلیوان نے صحافیوں کو بیان میں کہا کہ دونوں رہنما امریکہ اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ جمہوری اقدار اور ایک زیادہ مستحکم، خوشحال اور مربوط خطے کے ویژن پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دونوں ایران کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے طریقوں پر بھی غور کریں گے۔

نیتن یاہو نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران انہوں نے امریکی حکام میں سے کسی سے بھی ملاقات کا ذکر نہیں کیا تھا۔

یاد رہے بائیڈن نے ان عدالتی ترامیم پر تنقید کی ہے جن کی نیتن یاہو کی سربراہی میں دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت منظوری کے لیے کوشاں ہے۔ اسرائیل میں اپوزیشن ان ترامیم کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے رہی ہے۔

نیتن یاہو کو دسمبر میں اسرائیلی حکومت میں واپس آنے کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا ہے۔ بائیڈن نے اس حکومت کو اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ انتہا پسند قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں