ویڈیو : امریکی صدر کی نئی غلطی نے برازیل کے صدر کو شرمندہ کر دیا
بائیڈن نے اپنے برازیلی ہم منصب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر ملاقات کی۔
امریکی صدر کی جانب سے ایک نئی غلطی برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا سے ملاقات کے دوران ہوئی، جب جو بائیڈن ایک پریس کانفرنس کے بعد ان سے ہاتھ ملانا بھول گئے اور انہیں پوڈیم پر چھوڑ کر ان کی پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد فورا وہاں سے چلے گئے۔
ایک ویڈیو کلپ میں امریکی صدر کی جانب سے برازیل کے صدر سے پریس کانفرنس کے دوران ملاقات کے دوران عجیب و غریب ردعمل دکھایا گیا ہے۔ جب برازیلی صدر کانفرنس ختم ہونے کے بعد مصافحہ کرنے کے لیے اپنے امریکی ہم منصب کی طرف بڑھے تو بائیڈن نے اس سارے معاملے کو نظر انداز کرتے ہوئے مجمع کی طرف ہاتھ ہلایا اور پھر وہاں سے چلے گئے۔
امریکی صدر کی نیا بھیلکا .. بزاریلی صدر کا ردعمل دیکھیے! جب امریکی صدر نیوز کانفرنس ختم ہونے پر اپنے برازیلی ہم منصب سے ہاتھ ملائے سٹیج سے رخصت ہوئے۔https://t.co/uYoLx4SHWx pic.twitter.com/kDB2KlARxw
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) September 21, 2023
ایسا لگتا ہے کہ بائیڈن کو اندازہ نہیں ہوا کہ ان کے برازیلی ہم منصب ان کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ برازیلی صدر نے بعد میں انتہائی شرمندگی محسوس کی اور جلدی سے وہاں سے چلے گئے۔
بائیڈن اور برازیلی ہم منصب کی یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر ہوئی تھی۔
اس سے قبل بھی کئی مرتبہ امریکی صدر عجیب و غریب حرکتیں کرتے نظر آئے ہیں ان کے ناقدین ان کے بڑھاپے کو اس کی وجہ قرار دیتے ہیں۔