امریکا کی کمی کے بعد کینیڈا کا یوکرین کے لیے 650 ملین ڈالر امداد کا اعلان
یوکرینی صدرنے جمعے کے روز اپنے اتحادی کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے جنگ زدہ ملک یوکرین کو اضافی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
زیلنسکی جو جمعرات کو دیر گئے اوٹاوا پہنچے۔ انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔ جمعرات کو واشنگٹن میں امریکی کانگریس اور صدر جو بائیڈن سے ملاقاتوں کے لیے رک گئے تھے۔ امریکا نے یوکرین کے لیے ہتھیار اور جلد ہی امریکی ٹینک فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔
کینیڈا میں یوکرینیوں کی دوسری سب سے بڑی کمیونٹی ہے۔ زیلنسکی نے پارلیمنٹ کے سامنے ایک تقریر میں فروری 2022 میں روس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے کئیف کو فراہم کی جانے والی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ "جب ہم دنیا سے ہمارا ساتھ دینے کے لیے کہتے ہیں تو یہ صرف ایک عام تنازع کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے بارے میں ہے۔ دوسرے معنوں میں ہماری نجات کی بات ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا نے "ہمیشہ انصاف کا دفاع کیا ہے۔مجھے اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ جب روس نے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کی تھی تو آپ آزادی اور انصاف کے ساتھ کھڑے تھے۔ آپ کا شکریہ۔"
زیلنسکی نے اپنی تقریر کا اختتام کینیڈا کی گورنر جنرل میری سائمن کے ذریعہ ان کے ساتھ شیئر کیے گئے ایک مقامی فقرے کے ساتھ کیا، جس کا مطلب ہے کہ "ہمت نہ ہارو، تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرو"۔
اس موقعے پرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کیئف کے لیے کینیڈا کی "مستقبل مدد" جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے تین سال میں 650 ملین کینیڈین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا۔
امداد میں 50 بکتر بند گاڑیاں اور یوکرینی پائلٹوں کی F-16 لڑاکا طیاروں کی تربیت شامل ہے۔ یہ رقم اس 6.6 ارب ڈالر (کینیڈین ڈالر 8.9 بلین) کے علاوہ ہے جو پہلے اوٹاوا نے فراہم کیے تھے۔
ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ "تاریخ ہمیں اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ہم کس طرح جمہوری اقدار کا دفاع کرتے ہیں۔ 21ویں صدی میں ہمیں درپیش اس عظیم چیلنج میں یوکرین اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ضروری ہو گا ہم آپ کے اور اس بہادر جنگ کے تمام ہیروز کے ساتھ رہیں گے۔
زیلنسکی بعد میں ٹروڈو کے ساتھ ٹورنٹو کا سفر کرنے والے ہیں تاکہ تاجروں اور یوکرین- کینیڈین کمیونٹی کے ارکان سے ملاقاتیں کریں۔
واشنگٹن میں ریپبلکن پارٹی کی صفوں میں یوکرین کے معاملے میں دلچسپی میں کمی اور یورپ میں اس جنگ سے تھکاوٹ کے آثار کے ساتھ کینیڈا کی نائب وزیر اعظم کرسٹیا فری لینڈ نے کہا کہ وہ کیئف کی حمایت کی طاقت کے بارے میں فکر مند ہیں۔
انہوں نے جمعرات کو سی بی سی پبلک ریڈیو کو بتایا کہ "کیا میں اس بارے میں فکر مند ہوں کہ آیا دنیا اور ہمارے اتحادی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔ "یقیناً میں فکر مند ہوں۔ "
یوکرین کے لیے کینیڈا کی فوجی امداد کی مالیت اب تک 1.3 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں لیپرڈ 2 ٹینک، فضائی دفاعی نظام، توپ خانہ، ٹینک شکن ہتھیار، ڈرون اور دیگر سامان شامل ہیں۔ اس نے 36,000 سے زیادہ یوکرائنی فوجیوں کو بھی تربیت دی۔
-
امریکہ یوکرین کو لانگ رینج "اٹاکمز" کلسٹر میزائل فراہم کرنے کا خواہاں
امریکی صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ موسم خزاں میں یوکرین کے خلاف جوابی حملے کو ...
بين الاقوامى -
سعودی اور یوکرینی وزراء خارجہ کی ملاقات، یوکرین بحران میں پیش رفت پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج جمعہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ یوکرین میں روس کی 'ننگی جارحیت' رکوائے: جوبائیڈن کی اپیل
ہمیں آج اس ننگی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ دوسرے جارحین کا راستہ روکا جا سکے
بين الاقوامى