نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ لندن سے دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا۔
نگراں وزیر اعظم نے روضہ رسول اللّٰہﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔
انوار الحق کاکڑ عمرہ کی ادائیگی کے لئے آج روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ دورۂ سعودی عرب میں نگراں وزیراعظم کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔