امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کل جمعرات کو پیرس میں ورکشاپ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کی ملکیتی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کا حجم 40 فیصد ہوگیا ہے۔
یہ ورکشاپ رائل کمیشن فار دی سٹی آف ریاض کی طرف سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد کی گئی تھی، جو ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے مملکت کی بولی کا ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی معیشت جی 20 ممالک میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے، جبکہ ملک کی تیل کے متبادل آمدنی دوگنی ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت نے اپنی تاریخ میں روزگار کی بلند ترین شرح حاصل کر لی ہے، اس سے خواتین کی شرکت اور لیبر مارکیٹ دوگنی ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں کی ملکیت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
اس موقع پر فرانس میں سعودی عرب کے سفیر، فہد الرویلی نے کہا کہ "ہم مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اور مملکت سعودی عرب ہماری مشترکہ خواہشات کو حاصل کرنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ شراکت دار کے طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔"
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ہم آہنگی بڑھانے کے لیے ریاض ایکسپو 2030 کو بروئے کار لانے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔"
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا: "ہم نمائش کی تعمیر کے مواقع کو پوری دنیا کے ساتھ بانٹنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ریاض ایکسپو 2030 کے لیے ہمارا وژن دنیا سے دنیا تک ایک ایکسپو ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ یہ ورکشاپ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رائل کمیشن فار دی سٹی آف ریاض کی طرف سے منعقد کی جانے والی ورکشاپس کے سلسلے میں ہے، جس کا عنوان "سب کے لیے خوشحالی" ہے۔
جس کا مقصد ہر ملک کے ساتھ اس کے ثقافتی نقطہ نظر، ارد گرد کے حالات اور خواہشات کا اشتراک کرکے عالمی تفاوت اور عدم توازن کو دور کرنا اور ایک زیادہ جامع دنیا کی طرف سفر ہے جو انسانی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔
-
ویژن 2030 مملکت میں تبدیلی کا لمحہ ،اسرائیل سے امن جلد حقیقت بن سکتا ہے:شہزادی ریما
واشنگٹن میں الریاض کی سفیرشہزادی ریما بنت بندر نے اس ہفتے سعودی عرب کے ترانویں ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں خواتین کے لیے فلاحی کمپنی قائم، شہزادی ریما سربراہ ہوں گی
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق، مملکت کے پبلک انویسٹمنٹ ...
بين الاقوامى -
ہمیں قیادت کے کرداروں میں مزید خواتین کی ضرورت ہے: شہزادی ریما
دنیا کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے مگرقیادت کے عہدوں اور کرداروں میں ہمارا بہت ...
بين الاقوامى