العربیہ نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اپنے پانچ سکول خالی کر دے۔ تنظیم نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ادارے کی سہولیات اب محفوظ نہیں ہیں۔
انروا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے اس پر احتجاج کیا اور اس فیصلے کو مسترد کرنے کے لیے جو کچھ ہم کر سکتے تھے وہ کیا لیکن اس کا مطلب ہے کہ اب یہ سہولیات محفوظ نہیں رہیں گی۔ انروا نے سکولوں کے اطراف موجود ہزاروں لوگوں سے بھاگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انروا نے کہا کہ اسرائیل نے کہا ہے کہ ادارہ جلد سے جلد پانچ سکولوں کو خالی کر دے۔ یہ تمام سکول القدس ہسپتال کے قریب غزہ شہر میں ہیں۔