مشرق وسطیٰ

امریکی کانگریس کے 25 ارکان کا غزہ میں ایندھن کی سپلائی کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان جنگ کے چوتھے ہفتے کے داخل ہونے پر امریکی سینیٹ کے 25 ڈیموکریٹک اراکین نے انسانی امداد کے طور پر غزہ کے ہسپتالوں اور پانی کے علاج کے مراکز تک ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "غزہ کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، بچوں کے انکیوبیٹرز اور دیگر زندگی بچانے والے آلات کو چلانے کے لیے درکار ایندھن ختم ہونے کے قریب ہے، جب کہ پینے کے صاف پانی کی فلٹریشن اور پمپ کرنے کے لیے ضروری توانائی کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔"

انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایندھن کو براہ راست ان ہسپتالوں، ڈی سیلینیشن پلانٹس اور واٹر پمپنگ سٹیشنوں کو مکمل شفافیت کے ساتھ منتقل کیا جائے تاکہ حماس کو ایندھن کی کھیپ پر قبضے سے روکا جا سکے۔

 من غزة (أسوشييتد برس)
من غزة (أسوشييتد برس)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل، مصر اور اقوام متحدہ کے تعاون سے "ایسے وسیع پیمانے پر نگرانی کے طریقہ کار موجود ہیں جو ایندھن کی ترسیل کو براہ راست مطلوبہ جگہوں پرپہنچا سکتے ہیں جہاں انہیں معصوم شہریوں بشمول شیر خوار بچوں کے علاج اور بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے‘‘۔

ارکان کانگریس نے اسرائیل کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل پر حماس کے حملوں کو خوفناک قرار دیا اور ان کی شدید مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں