عراق میں متعین امریکی سفیر نے بغداد حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی مفادات پر حملوں میں ملوث عناصر کےخلاف بیان بازی کے بجائے عملی کارروائی کرے۔
ان کا یہ بیان عراقی حکومت کی طرف سے سفارتی مشنوں کے تحفظ اور بغداد میں امریکی سفارت خانے کے کمپاؤنڈ پر کل جمعہ کو ہونے والے بڑے حملے میں ملوث افراد کا تعاقب کرنے کے اپنے عزم کے بعد سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کارروائی کرنے اور نتائج حاصل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ان کا اشارہ بغداد کی جانب سے امریکی سفارت خانے پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کےان کے وعدے پر عمل درآمد کی طرف تھا۔
قبل ازیں امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے عراق اور شام میں امریکی افواج کے خلاف زیادہ ترحملوں کے پیچھے عراق میں حزب اللہ بریگیڈ اور حرکت النجباء کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
نثني على التزام الحكومة العراقية بملاحقة هؤلاء الذين ينفذون الهجمات على أفراد ومنشآت الولايات المتحدة وقوات التحالف، كما نرحب بالتصريحات التي أدلت بها القوى السياسية العراقية الرئيسية التي تدين هذه الهجمات الإرهابية. حان الوقت الآن لاتخاذ الإجراءات وتحقيق النتائج .… pic.twitter.com/X3Ta6rHIi4
— Ambassador Alina L. Romanowski (@USAmbIraq) December 9, 2023
ان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایرانی حمایت یافتہ عراقی گروپوں کے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
جمعہ کی رات عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے آسٹن نے بغداد میں امریکی سفارت خانے اور عراق اور شام میں حالیہ ہفتوں میں امریکی افواج پر حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے زور دیا کہ امریکا خطے میں امریکیوں پر کسی بھی حملے کے خلاف اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
"ہم جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں"
لائیڈ آسٹن نے وضاحت کی کہ "ہم عراق میں کتائب حزب اللہ گروپوں اور حرکت النجباء کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاکہ امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف خطرات اور حملوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے حملے عراق کی خودمختاری اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
عراقی وزیر اعظم کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئےآسٹن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی افواج کے خلاف حملے بند ہونے چاہئیں۔
-
اسرائیلی فوج کی قیدیوں کوبرہنہ کرنےکےاشتعال انگیزاقدام کوسند جواز فراہم کرنے کی کوشش
فوجی سروس کی عمر کے افراد کو پکڑ کر تفتیش کرتے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کا پتا چلایا ...
مشرق وسطی -
غزہ امداد لے جانے پر پابندیاں بچوں کے لیے سزائے موت کے مترادف ہے: یونیسیف
غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام بن چکی ہے۔ ہنسے بستے محلے کھنڈر ...
مشرق وسطی -
جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کرنا اسرائیلی جنگی جرائم میں شرکت کا اعلان ہے : محمود عباس
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ کی طرف ...
مشرق وسطی