سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر مرحوم امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر آل صباح کے انتقال پر تعزیت کرنے کے لیے کویت پہنچ گئے۔
اتوار کے روز شہزادہ محمد نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد سے ملاقات میں کویتی رہنما کے انتقال پر سعودی قیادت کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ہفتے کے روز ایک شاہی حکم نامے کے تحت مسجد حرام اور مسجد نبوی میں شیخ نواف کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی تھی۔
سعودی شاہی دیوان نے شیخ نواف الاحمد کے انتقال کے بعد ایک بیان میں سعودی قیادت کے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آل صباح خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا تھا۔
یاد رہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ہفتے کے روز 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں اتوار کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
-
کویت کے نو منتخب امیر اپنے بھائی شیخ نواف کی تدفین پر غم میں آبدیدہ
کویت کے مرحوم امیر الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ایک سادہ تقریب میں کل ہفتے ...
مشرق وسطی -
شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح امیر کویت مقرر
کویتی کابینہ نے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا امیر مقرر کر دیا ...
مشرق وسطی -
متحدہ عرب امارات نے امیر کویت کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجبار الصباح کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تین ...
مشرق وسطی