یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل نے علاقے میں ایسے تصادم سے خبر دار کیا ہے جس میں لبنان کو ملوث ہونا پڑ جائے۔
جیسا کہ پچھلے کئی ماہ سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر حماس کی اتحادی حزب اللہ کے ساتھ تصادم سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے۔
#بوريل: من الضروري تجنب التصعيد وجر #لبنان إلى صراع إقليمي#العربية pic.twitter.com/r11Zz4u05B
— العربية (@AlArabiya) January 6, 2024
جوزپ بوریل نے لبنان میں اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا 'اس سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔ تاکہ مشرق وسطیٰ کو جنگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔ وہ ان دنوں خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر لبنان کے دورے پر ہیں۔
ان کے اس اہم دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تفصیلی دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔