امریکی شہرشکاگوسے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان امریکی نے 27 خواتین کے خلاف 75 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس نے یہ مقدمہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پراس کے بارے میں منفی تبصرے پوسٹ کے الزامات پر کیا گیا ہے۔
بتیس سالہ نیکو ڈی ایمبروسیو نے کہا کہ ان کی ساکھ اس وقت داغدار ہوئی جب متعدد خواتین نے اس سے ڈیٹنگ کرنے کا دعویٰ کیا کہ ان کےاس کے ساتھ تجربات منفی تھے۔ ایک نجی فیس بک گروپ کے ذریعےانہوں نے کہا کہ "کیا ہم ایک ہی آدمی سے ملتی رہی ہیں؟"۔ یہ گروپ نیویارک میں قائم کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سےاس کی شاخیں دوسرے شہروں میں پھیلیں۔
خواتین بنیادی طور پر اس گروپ کو مردوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے اور مشورہ لینے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
I'm guessing 31-year-old Chicagoan Nikko D'Ambrosio isn't familiar with the words "Streisand effect."
— JLC (@jamielynncrofts) January 13, 2024
As if he isn't outing himself as someone to never go out with by suing his dates for not giving him glowing reviews. 💀 https://t.co/7SJv8kEDPk
ڈی امبروسیو کے ساتھ اپنے تجربات کے بارے میں درجنوں خواتین نے تضحیک آمیز تبصرے لکھے۔ ان تبصروں میں اسے بنیاد پرست، بدسلوکی کا مرتکب اور دیگرالفاظ کا استعمال کیا گیا۔
امریکی مرد کے مقدمے میں مذکورہ فیس بک گروپ اور سوشل نیٹ ورک کی پیرنٹ کمپنی کے ماڈریٹرز کے علاوہ خواتین کو75 ملین ڈالرہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر ایک خاتون نے ڈی ایمبروسیو کے بارے میں فیس بک گروپ پر پوسٹ میں کہا کہ اس نے اسے ڈیٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے اس کے پیسے کی دھوکہ دہی کی۔
عورت کے الفاظ نے دوسری خواتین کے اسی طرح کے تبصروں کو جنم دیا جنہوں نے اس کے ساتھ اپنے تجربات کو تفصیل سے بیان کیا۔
ڈی ایمبروسیو نے اعتراف کیا کہ اس نے اس خاتون کو ڈیٹ کیا جس نے اس کے بارے میں پہلا تبصرہ پوسٹ کیا تھا۔ اب وہ مذکورہ فیس بک گروپ میں دیگر خواتین پر اس کے بارے میں جھوٹ پھیلانے کا الزام لگا رہا ہے تاکہ اسے بدنام کرنے کی کوشش کی جا سکے۔
نوجوان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ مدعا علیہان کے رویے کے نتیجے میں اسے بدنامی اور رازداری پر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔اس لیے وہ بھاری مالی معاوضے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ڈی ایمبروسیو نے کہا کہ فیس بک گروپ پر ان کی ذاتی تصاویر شیئر کرنا اور متعدد منفی تبصروں کا نشانہ بننا ان کی ذاتی تذلیل، ذہنی اذیت، جذباتی پریشانی، تناؤ، پریشانی اور پیسے کے نقصان کا سبب بنا ہے۔