امریکہ کی ریاست الی نوائے کے شہر جولیٹ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے دو گھروں میں گھس کر شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے جس کی عمر 23 سال ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم تمام افراد کو پہلے سے جانتا تھا، تاہم فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہو سکا، ملزم کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔