خوفناک ویڈیو : لاپرواہ ڈرائیور نے ماں اور بیٹی کو کچل دیا
دونوں متاثرین (42 اور 21 سالہ) ایک کنسرٹ سے واپس آرہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک خوفناک ویڈیو میں ایک امریکی شہر میں ایک کار کو تیز رفتار سے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو اشارہ توڑ کے ایک ماں اور بیٹی سے جا ٹکراتی ہے جو عین اس وقت سڑک پر جا رہی تھیں۔
نوجوان مونٹی ہینڈرسن (22 سال) پر بدھ کی رات شہر سینٹ لوئس میں ایک عورت اور اس کی بیٹی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق، ڈرائیور نے سڑک پر اشارہ توڑا اور گاڑی سامنے سے آنے والی ایک اور کار سے جا ٹکرائی اور پھر دو پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی جو ایک کنسرٹ سے واپسی کے بعد سڑک کے دائیں طرف چل رہی تھیں۔
راہگیروں کی شناخت 42 سالہ لیٹیشیا بریسیرو اور 21 سالہ ایلیسا کورڈووا کے طور پر ہوئی ہے، دونوں شکاگو کی رہنے والی تھیں۔