یورو ویژن میں یوکرین کی نمائندگی کرنے والے فنکار نے کہا ہے کہ کیف سے مالمو تک کا ہمارا سفر 26 گھنٹوں سے زیادہ وقت میں مکمل ہوا ہے۔ یورو ویژن کے اس مقابلے میں شرکت کے لیے یہ سفر کیا ہے تاکہ یوکرین کو یورو ویژن مقابلوں میں دکھایا جائے۔
گلوکار جیری ہیل نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کو دیے گئے انٹرویو میں کہا 'اپنی ثقافت کی نمائندگی کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ہمیں صرف نظر آنے کی ضرورت ہے۔ '
خیال رہے اسرائیل کو یورو ویژن سے باہر رکھنے کا مطالبہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی وجہ سے کئی بار کیا جا چکا ہے۔ جبکہ یورو ویژن کی انتظامیہ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔
سویڈن کے شہر مالمو میں ہفتے کے روز گانوں کے مقابلے کی تقریبات کا آغاز ہوا ہے۔ یورو ویژن میں 37 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ گانوں کے مقابلے کے لیے پہلا سیمی فائنل منگل اور دوسرا سیمی فائنل جمعرات کے روز ہوگا۔ جبکہ 11 مئی کو فائنل مقابلہ ہوگا۔ جس کے بعد یہ تقریب ختم ہو جائے گی۔
اسرائیل کی نمائندگی کرنے والے گلوکار ایڈن گولن کے خلاف براہ راست دھمکیاں دی گئی ہیں۔ جن کی یورو ویژن انتظامیہ نے مذمت بھی کی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ رواں ہفتے مسلسل جاری رہے گا۔
یوکرین کے گلوکاروں جیری ہیل اور الیونا ساور نینکو کے مد مقابل ٹریسا اور ماریا ہیں۔ یوکرینی گلوکاروں نے کہا 'ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملہ سے پہلے وہ کتنا متحد تھا۔' انہوں نے کہا 'ہم پناہ گزینوں کی ادویات اور ہتھیاروں کے زریعے مدد کرنے کی ضرورت ہے۔'
خیال رہے یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس کو مقابلہ سے نکال دیا گیا تھا۔ نیز غیر معینہ مدت کے لیے انتظامی معاملات کو دیکھنے والے روسیوں کو بھی نکال دیا تھا۔
ہیل اور الیونا نے کہا 'یورو ویژن گانے کا مقابلہ جیت نےکی صورت میں ہم اپنی ٹرافی بیچ کر جنگ زدہ لوگوں کی مدد کریں گے۔ ہم اپنی ٹرافی قوم کے لیے بیچیں گے۔'
-
روس کی جانب سے یوکرین کے زیلنسکی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
روس کے ایک سرکاری ڈیٹا بیس نے ہفتے کو دکھایا کہ روس نے یوکرین کے صدر ولادیمیر ...
بين الاقوامى -
یوروویژن مقابلوں کےدوران فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی اشارہ یاعلامت قبول نہیں:انتظامیہ
یورو ویژن کے منتظمین نے کہا ہے کہ فلسطینی پرچم اور فلسطینیوں کی حمایت سے متعلق کسی ...
بين الاقوامى -
اسرائیل: شہریوں کو موسیقی کے بین الاقوامی مقابلے 'یورو ویژن' کے لیے سفر سے روک دیا
اسرائیل نے غزہ جنگ کے سات ماہ مکمل ہونے کے دنوں میں سویڈن کے شہر مالمو میں موسیقی ...
بين الاقوامى