یورو ویژن کے سویڈش گلوکار کے کوفیہ پہننے پر جنگ کے حامی سیخ پا
یورو ویژن انتظامیہ نے سویڈش گلوکار کے فلسطینی کوفیہ پہننے پر مذمت کی ہے۔ انتظامیہ نے اس معاملے پر معذرت بھی کی ہے کہ سویڈش گلوکار نے فلسطینیوں کی علامت کے نشان کوفیہ کو مقابلے کے دوران پہنا ہوا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق گلوکار نے یورو ویژن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
منگل کے روز یورو ویژن کا سیمی فائنل تھا۔ اس دوران سویڈش گلوکار ایرک سعدے نے بازو پر فلسطینی کوفیہ پہن کر مقابلے میں شرکت کی ہے۔
سویڈش گلوکار کے والد فلسطینی نژاد ہیں۔ ایرک سعدے نے مقابلے میں شرکت سے پہلے کہہ رکھا تھا کہ 'یورو ویژن مقابلے میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔' سویڈش براڈکاسٹر اور یورو ویژن انتظامیہ نے گلوکار کے اس رویے کی مذمت کی ہے۔
سویڈش براڈکاسٹنگ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ایبا ایڈیلسن نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گلوکار کا مقابلے میں اپنی شرکت کو اس طرح استعمال کرنا افسوسناک ہے۔'
خیال رہے یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال موجود ہے۔ احتجاجی مظاہروں کی یہ کال غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ اور یورو ویژن میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف ہے۔ تاہم مقابلے میں شرکت کرنے والوں اور مظاہرین سے کہا گیا ہے کہ وہ مقابلے کے دوران کسی قسم کا سیاسی تعلق ظاہر نہ کریں۔
واضح رہے سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے اسرائیل کے یورو ویژن مقابلے میں حریف ایڈن گولن سے کہا گیا ہے کہ وہ جمعرات کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل سے پہلے ہوٹل کے کمرے میں ہی موجود رہیں۔
سویڈش کے گلوکار کی اس جرات و بہادری کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سویڈن میں اسرائیل کی یورو ویژن میں شرکت کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کریں گے۔
فائنل تک پہنچنے والوں میں یوکرین کے گلوکار ایلیونا اور جیری ہیل شامل ہیں۔ جبکہ بمبیی لاسگنیا بھی فائنل تک پہنچ گئے ہیں۔ ان کے گانے 'رم ٹم ٹیگی ڈم' کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پرتگال ، فن لینڈ، قبرص، آئرلینڈ کے گلوکار بھی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
-
امریکہ اتحادی ہے، اختلاف ہو تو بند کمرے تک رہنا چاہئے : اسرائیلی فوجی ترجمان
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے رفح کے لیے بوئنگ ساختہ ' ان گائیڈڈ ' ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے غزہ میں جارحیت بند نہ کی تو معاہدہ نہیں کریں گے : حماس
حماس کے سینئیر رہنما اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ اور رفح میں ...
مشرق وسطی -
سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 34,844 فلسطینی ہلاک: وزارت
غزہ کی وزارتِ صحت نے بدھ کو بتایا کہ سات اکتوبر سے اب تک حماس-اسرائیل جنگ میں ...
مشرق وسطی