بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک ہسپتال میں ایک نام نہاد ڈاکٹر نے ایک خوفناک حرکت کرتے ہوئے ایک مریض پر حملہ کر دیا جس کا ایک ہاتھ بستر پر بندھا ہوا تھا۔
’سی سی ٹی وی‘کیمرے نے یہ منظر ریکارڈ کرلیا۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر مریض کے گرد پردے بند کر رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ کیمرے کی طرف مڑا اور مریض کے سینے میں کہنی دے ماری۔
*हिसार के सपरा अस्पताल में मरीजों को कोहनी मार इलाज की सुविधा निशुल्क उपलब्ध है* pic.twitter.com/EbYgeivvId
— 🚩योगीआदित्यनाथफैन(डिजिटल योद्धा)गोडसे का भक्त 🕉 (@maheshyagyasain) June 24, 2024
اس کے بعد ڈاکٹر نے پردہ کھولا اور وہاں سے نکل گیا۔ بہ ظاہر ایک نرس مریض کے پاس آئی، مریض نے اس سے شکایت کی۔نرس نے اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے اس کلپ نے عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ صارفین نے نام نہاد ڈاکٹر اور ہسپتال کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ہسپتال نے اس واقعے کی تحقیقات کیں اور ڈاکٹر کے خلاف ضروری اقدامات کرتے ہوئے اسے برطرف کردیا ہے۔