گھوڑے کی وجہ سے دماغ میں چوٹ لگنے سے زخمی ہونے والی برطانوی شہزادی روبہ صحت

کنگ چارلس سوم کی ہمشیرہ اور شاہی خاندان کی فعال رکن کو پانچ روزقبل گھوڑے کی وجہ سے پیش آنے والے واقعے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اس واقعے میں ان کے دماغ میں معمولی چوٹ آئی تھی۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

برطانوی شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ کنگ چارلس سوم کی ہمشیرہ شہزادی این کو جمعہ کے روز ہسپتال سے واپس گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وہ پانچ دن قبل ایک گھوڑے کی وجہ سے سر پرچوٹ لگنے کے بعد ہسپتال منتقل کی گئی تھیں۔

ملکہ الزبتھ دوم کی 73 سالہ بیٹی شہزادی این انگلینڈ کے جنوب مغربی شہر برسٹل کے ساؤتھ میڈ ہسپتال سے گھر منتقل کی گئی ہیں۔ وہاں وہ اتوار کی شام سے دماغ میں چوٹ لگنے اور "معمولی زخمی ہونے " کے باعث زیر علاج تھیں۔ شہزادی کی صحت بہتر ہونے کے بعد اسے مغربی لندن کے گیٹ کامبی پارک میں ان کی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کے شوہر ٹم لارنس نے ایک بیان میں اپنی اہلیہ کی دیکھ بھال، مہارت شفقت کے ساتھ چیک اپ پر ساؤتھ میڈ ہسپتال کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

لارنس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ اس حادثے کے بعد شہزادی "آہستہ آہستہ" صحت یاب ہو رہی ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہونے تک گیٹ کامبی پارک میں اپنی رہائش گاہ پر رہیں گی۔ وہ صرف اس وقت عوامی سرگرمیوں میں واپس آئیں گی جب ان کے ڈاکٹر ان کی صحت کے حوالے سے مکمل مطمئن ہوں گے۔

برطانوی میڈیا نے بتایا کہ اس جھٹکے کے باعث یادداشت میں مسائل پیدا ہوئے اور شہزادی کو ٹھیک سے یاد نہیں تھا کہ اس وقت کیا ہوا جب وہ اپنی رہائش گاہ کے گرد گھوم رہی تھیں۔

اس کے ڈاکٹروں نے وضاحت کی کہ شہزادی کے سر کی "معمولی" چوٹیں گھوڑے کے سر یا ٹانگوں کی ٹکر کی وجہ سے ہونے والے صدمے کا نتیجہ لگتی ہیں۔

شہزادی این ایک اعلیٰ درجے کی گھڑ سوار ہیں۔انہوں نے 1976ء میں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والے اولمپک گیمز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔

اس حادثے کی وجہ سے شہزادی کو سرکاری ضیافت میں شرکت منسوخ کرنا پڑی جو منگل کی شام بکنگھم پیلس میں جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو اور ان کی اہلیہ مہارانی ماساکو کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ان کا ہفتے کے آخر میں کینیڈا کا دورہ بھی منسوخ کر دیا تھا۔

شہزادی این اپنی مضبوط لیکن محفوظ شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انھیں شاہی خاندان کی سب سے فعال رکن کے طور پر بیان کیا جاتا ہے، کیونکہ وہ سالانہ سینکڑوں تقریبات میں شرکت کرتی ہیں۔ وہ حال ہی میں نارمنڈی میں اتحادی افواج کی لینڈنگ کی یاد میں شرکت کے لیے فرانس گئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں