مصر کے جنوبی شہر الجیزہ میں ایک الم ناک واقعہ پیش آیا جب شادی کی تقریب میں جانے والی کئی گاڑیاں دریائے نیل میں گر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں دولہا اور دلہن دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو نکالے جانے اور بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دولہا ، دلہن اور دیگر مہمانوں کو شادی ہال لے کر جانے والی گاڑیاں ایک پُل پر موج مستی کے اظہار کے لیے آڑی ترچھی چلنے لگیں۔ اس دوران توازن کھو دینے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں دریائے نیل میں جا گریں۔