گذشتہ چار سال کے دوران آسٹریلیا اور چین کے باہمی تعلقات میں بہت سے سفارتی تنازعات دیکھنے میں آئے ہیں، خاص طور پر کرونا وباء اور اس کے بعد کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان پابندیاں عائد کی گئیں اور الزامات کا تبادلہ ہوا، لیکن حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارتی تبادلے کو بحال کیا گیا ہے۔
تاہم آسٹریلوی الیکٹرانک انٹیلی جنس ایجنسی نے منگل کو چینی ہیکرز کے بڑھتے ہوئے "خطرے" کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ اس نے اس بات پر زور دیا کہ ہیکرز "فعال طور پر" ہیک کرنے کے اہداف کی تلاش کر رہے ہیں۔
اعلی درجے کی مہارت
آسٹریلوی سگنلز ڈائریکٹوریٹ نے خاص طور پر ایک تفصیلی تکنیکی نوٹ میں ہیکنگ گروپ APT40 کی طرف اشارہ کیا جس سے گروپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کا انکشاف ہوا۔
میمو میں کہا گیا ہے کہ APT40+ گروپ نے بار بار خطے میں آسٹریلیا کے سرکاری اور نجی شعبے کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا ہے اور اس سے ہمارے نیٹ ورکس کو لاحق خطرہ بدستور موجود ہے"۔
سگنلز ڈائریکٹوریٹ نے کہا کہ گروپ نے صوبہ ہینان میں قائم چینی وزارت برائے ریاستی سلامتی کے ایک بازو کی جانب سے "بد نیتی پر مبنی سائبر کارروائیاں" کیں۔
پرانے آلات اور حساس نیٹ ورکس کی ہیکنگ
آسٹریلوی ادارنےکہا کہ گروپ نے پرانے اور بھولے ہوئے آلات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جو اب بھی حساس کمپیوٹر نیٹ ورکس سے جڑے ہوئے تھے۔
ان کمپیوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے بغیر پتہ چلائے سائبر حملےکرتے ہوئے گروپ سسٹم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے اور معلومات کو "جلدی" ہیک کرنے میں کامیاب رہا۔
انٹیلی جنس سروس نے کہا "APT40‘‘ فعال طور پر آسٹریلیا میں دلچسپ نیٹ ورکس کے خلاف باقاعدہ جاسوسی کی کارروائیاں کرتا ہے۔ اپنے اہداف میں دراندازی کے مواقع تلاش کرتا ہے"۔
یہ یادداشت امریکہ، برطانیہ، جرمنی، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔
سکیورٹی سسٹم میں خامیاں
سائبر سکیورٹی کے شعبے کے ماہرین نے کہا کہ آسٹریلیا اپنے سکیورٹی سسٹم میں خامیوں کی وجہ سے ہیکرز کا نشانہ بن گیا ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ بڑی بندرگاہیں جو آسٹریلوی شپنگ تجارت کے 40 فیصد کی نمائندگی کرتی ہیں کے سسٹم کو اس سال کے شروع میں ہیکرز کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ ہیکرز نے کمپنی سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹرز پر حملہ کیا تھا جس سے اس میں خلل پڑا۔
2022ء میں روس میں مقیم ہیکرز آسٹریلیا کی سب سے بڑی نجی ہیلتھ انشورنس کمپنی میں داخل ہوئے اور نو ملین سے زائد موجودہ اور سابقہ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
ستمبر 2022ء میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی Optus اسی سائز کے ڈیٹا کی خلاف ورزی کا شکار ہوئی، جس سے 9.8 ملین لوگوں کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہوا۔
-
مراکش کی "کنزہ لیلیٰ" دنیا میں مصنوعی ذہانت کی پہلی ملکہ حسن
مراکش میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے کمپیوٹر پر تیار کی گئی خاتون نے دنیا کی پہلی "مِس ...
ایڈیٹر کی پسند -
زمین پر خشک ترین صحرا گلستان کیسے بنا؟
چلی میں واقع کرہ ارض کے سب سے خشک صحرا ’اٹاکاما‘ میں ریت کے ٹیلوں کو پچھلے کچھ ...
ایڈیٹر کی پسند -
پارکنسن کے ڈاکٹر نے کچھ عرصہ پہلے آٹھ بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا: رپورٹ
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا رعشے کی ...
بين الاقوامى