امریکی صدارتی دوڑ، بائیڈن کے متبادل کے طور پر اداکار کلونی سے متعلق قیاس آرائیاں
2021 میں کلونی کہہ چکے ہیں کہ وہ صدر کے لیے انتخاب لڑنے کے بجائے خوبصورت زندگی گزاریں گے
امریکی اداکار جارج کلونی کی جانب سے گزشتہ منگل کو نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون، جس میں انہوں نے صدر بائیڈن سے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا تھا، کے بعد بہت سے لوگوں نے قیاس آرائیاں کی تھیں کہ اداکار ، جس نے فلم دی آئیڈیز آف مارچ میں صدارتی امیدوار کا کردار ادا کیا تھا، نے فن کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کے بارے میں سوچا ہے تاکہ "لبنانی داماد" جس نے لبنانی نژاد خاتون سے شادی کی ہے وہ بائیڈن کی جگہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے صدر بننے کی دوڑ میں شامل ہوجائے۔
کتاب "ٹویٹنگ فار پاور" کے مصنف فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر کیون ایم ویگنر کہتے ہیں کہ اگر مجھے معلوم ہوا کہ کلونی کسی وقت صدر کے لیے انتخاب لڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو مجھے کوئی صدمہ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے بھی ہالی ووڈ کے بہت سے ستاروں نے اس کے بارے میں سوچا تھا۔ یاد رہے اداکار کلونی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "میرے خیال میں فلموں میں صدر کا کردار ادا کرنے کا زیادہ مزہ آتا ہے۔"
تاہم بہت سے لوگوں نے خیال کیا کہ جب کلونی نے 2014 میں لبنانی- برطانوی انسانی حقوق کے وکیل امل عالم الدین سے شادی کی تھی تو یہ جوڑا مستقبل میں صدر اور خاتون اول بن سکتا ہے۔
63 سال کے جارج کلونی ایک طویل عرصے سے ڈیموکریٹ اور پارٹی کے لیے ایک بڑا فنڈ جمع کرنے والے کے طور پر معروف ہیں۔ انہوں نے بائیڈن کی مہم کے لیے 28 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔
برطانوی اخبار ’’ دا ٹیلی گراف‘‘ میں شائع ایک رپورٹ کا خلاصہ ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ نے کیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق کلونی نے کہا کہ وہ ایک اہم اداکار کے طور پر نمایاں تھے اور انہوں نے ایسی فلموں کی اداکاری اور ہدایت کاری کی جس میں امریکی خارجہ پالیسی جیسے مسائل کے بارے میں شعور اجاگر کیا گیا۔ مشرق وسطی اور سوڈان میں دارفور کی صورتحال میں انہوں نے عالمی بینک کے صدر پر افریقہ کو مدد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ 11 ستمبر 2001 کو واشنگٹن اور نیویارک میں ہونے والے حملوں کے متاثرین کے خاندانوں کے لیے رقم اکٹھی کیں ۔ جنوب مشرقی ایشیا میں 2004 کے سونامی اور ہیٹی میں 2010 کے زلزلے کے متاثرین کے لیے بھی رقوم اکٹھی کی تھیں۔
2021 میں کلونی نے برطانوی صحافی اینڈریو مار کو بتایا تھا کہ وہ صدر کے لیے انتخاب لڑنے کے بجائے ایک خوبصورت زندگی گزاریں گے۔ انہوں نے کہا "میں اس سال ساٹھ سال کا ہو گیا اور میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ بات چیت کی اور ہم بہت کام کر رہے تھے۔ میں نے کہا کہ ہمیں اپنے سالوں کو گولڈن ایئرز بنانے کے متعلق سوچنا ہوگا۔ کلونی نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ بائیڈن کے ساتھ ان کا مسئلہ عمر سے متعلق ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال پر ان کے نظریاتی اختلاف کی وجہ سے بھی ان سے اختلاف کر چکے ہوں۔
کلونی صدر کے لیے انتخاب لڑیں یا نہ کریں ٹرمپ کے بعد کے دور میں ہم مزید مشہور شخصیات کو سیاست میں داخل ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ ان میں ’’ دی راک‘‘ کے نام سے معروف اداکار بھی ہیں۔ کئی سیاسی جماعتوں نے ان سے یہ جاننے کے لیے رابطہ کیا کہ آیا وہ انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 46 فیصد امریکی ان کی مہم کی حمایت کریں گے۔ اداکار ول سمتھ اور اداکار میتھیو میک کوناگے نے بھی سیاسی میدان میں کام کرنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا ہے۔ ریئلٹی سٹار کم کارداشیان بھی پہلی خاتون صدر بننے کی کوشش میں ہیں۔
-
درجنوں قانون ساز 48 گھنٹے میں بائیڈن سے دستبرداری کا مطالبہ کرینگے: امریکی میڈیا
چار باخبر ڈیموکریٹک ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ ...
بين الاقوامى -
اسرائیل-غزہ جنگ اب ختم ہونی چاہیے اور اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے: بائیڈن
بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی حمایت پر بین الاقوامی تنقید کا شکار
مشرق وسطی -
ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے "سب سے زیادہ اہل" شخص ہوں: جو بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ گذشتہ ماہ ...
بين الاقوامى