بحیرۂ احمر عبور کرنے والے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت پر مامور یورپی یونین کے بحری مشن نے کہا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہاز پسارا نے اتوار کو خلیج عدن میں بغیر پائلٹ کا ایک ڈرون تباہ کر دیا تھا۔
خطے میں تجارتی بحری جہازوں پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں فروری میں ایسپائیڈز مشن کا آغاز ہوا تھا۔ حوثی غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو ان حملوں کی وجہ قرار دیتے ہیں۔
امریکہ سمیت دیگر ممالک کی بحری افواج بھی علاقے میں کارروائی کر رہی ہیں۔