کے ایس ریلیف نے حضرموت میں یمنی مریضوں کی 40 آرتھوپیڈک سرجریز کیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی مملکت کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے 13 سے 20 جولائی تک یمن کی حضرموت گورنری میں 40 آرتھوپیڈک سرجریز کیں۔

سعودی پریس ایجنسی نے اتوار کو اطلاع دی کہ یہ آپریشن سات ماہرین کے زیرِ نگرانی ضلع سیئون میں رضاکارانہ طبی منصوبے کا حصہ تھے۔

کے ایس ریلیف ٹیم نے پورے پروجیکٹ میں 69 مریضوں کا معائنہ کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے 15 ڈاکٹروں کے لئے آرتھوپیڈک سرجری اور گھٹنے کے زخموں پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

کے ایس ریلیف ٹیم نے پورے پروجیکٹ میں 69 مریضوں کا معائنہ کیا۔ (ایس پی اے)
کے ایس ریلیف ٹیم نے پورے پروجیکٹ میں 69 مریضوں کا معائنہ کیا۔ (ایس پی اے)

دریں اثناء کے ایس ریلیف کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اقوامِ متحدہ میں یمن کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جولین ہارنیس سے اتوار کے روز ریاض میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران انہوں نے یمنی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

ہارنیس نے جنگ زدہ ملک میں انسانی امدادی کوششوں پر سعودی عرب کی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں