ایم آئی 28 طرز کا روسی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، عملہ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روس کا ایم آئی 28 فوجی ہیلی کاپٹر جنوب مغربی علاقے میں ’تکنیکی خرابی‘ کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی ایم آئی 28 ہیلی کاپٹر
روسی ایم آئی 28 ہیلی کاپٹر

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے روسی نیوز ایجنسی تاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ایم آئی 28 فوجی ہیلی کاپٹر کلوگا کے علاقے میں تباہ اور عملے کے ارکان ہلاک ہو گئے۔‘

روس کی ’انٹر فیکس‘ نیوز ایجنسی نے کہا کہ ’ابتدائی اطلاع کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا۔‘

مقامی حکومتی عہدیدار نے کہا کہ ہیلی کاپٹر یوکرین کی سرحد سے 150 کلومیٹر پہلے تباہ ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں