القاعدہ سے جڑے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مالی میں 50 روسی کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ مالی کے 10 سپاہیوں کو بھی ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی مالی کے شمالی حصے کدال ریجن میں کی گئی ۔ جو الجزائر کی سرحد جڑا ہوا ہے۔ 'سائٹ انٹیلی جنس گروپ' کے مطابق القاعدہ سے وابستہ اس گروپ نے یہ کارروائی ہفتہ کے روز کی ہے۔
'پرماننٹ سٹریٹیجک فریم ورک فار پیس، سیکیورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ' نامی باغی تحریک نے کہا سرحدی قصبے میں ہونے والی لڑائی کے دوران مالی کے درجنوں فوجیوں اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا ہے۔
مالی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق روس کے کرائے فوجیوں کی اموات کی یہ تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔ پچھلے دو سال سے اس روسی کرائے کے فوجیوں یعنی 'ویگنر' کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ لیکن اتنی بڑی تعداد میں ان کی ہلاکتیں کبھی نہیں ہوئیں۔ اس بار یہ تعداد بہت زیادہ سامنے آئی ہے۔
مالی میں فوج نے 2020 میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور اس وقت سے روس سے کرائے کے فوجی لیے گئے تھے۔ ان کی آمد کا ایک مقصد مقامی لوگوں کو تربیت دینا بھی تھا۔
دوسری طرف 'ویگنر' کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے جگنجو 22 سے 27 جولائی کے دوران مالی کے سپاہیوں کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کر رہے تھے۔ اس دوران ایک اہم کمانڈر سمیت بڑی تعداد میں ہمارے اہلکار ہلاک ہوئے۔
روسی فوج کے کئی بلاگرز نے لکھا ہے کہ مرنے والے ویگنرز کی تعداد 20 تھی جبکہ القاعدہ سے جڑے گروپ نے کہا ہے کہ یہ تعداد 50 تھی۔
مالی کی فوج کے مطابق ریت کے طوفان نے مخالفین کو فائدہ دیا۔ اس طرح انہیں اس بات کی اجازت مل گئی کہ وہ دوبارہ سے فوجی کانوائی کے اردگرد اکھٹا کر لیں اور پستشدد تصادم شروع ہوگیا۔ اس دوران کافی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔ تاہم فوج نے اس بارے میں کوئی تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔
-
یوکرین میں روس کے لیے لڑتے ہوئے پانچواں ہندوستانی ہلاک
ہزاروں غیر ملکی روسی فوجیوں میں سینکڑوں ہندوستانی شامل، ملازمت کا جھانسہ دے کر ...
بين الاقوامى -
روس کے خلاف جرمنی میں میزائل نصب کرنے کے اعلان پر صدر پوتین کا امریکہ کو انتباہ
روسی صدر پوتن نے روس کے خلاف جرمنی میں میزائل نصب کرنے کے فیصلے پر امریکہ کو ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا : کم جونگ ان کی بیٹی کو لیڈر بننے کی تربیت دی جا رہی ہے
یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ...
بين الاقوامى