'جغرافیائی سیاسی حالات': آئی ٹی اے ایئرویز، اٹلی سے تل ابیب کے لیے پروازیں معطل

گولان کی پہاڑیوں پر حملے کے بعد اسرائیل کی طرف سے جوابی کارروائی کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز شرقِ اوسط میں جغرافیائی سیاسی پیش رفت کے تناظر اور اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تل ابیب جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں معطل کر رہی ہے۔ یہ بات ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہی۔

ویب سائٹ پر مزید کہا گیا ہے کہ پروازیں چھے اگست تک معطل کر دی گئی ہیں۔

اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں 12 بچوں اور نو عمروں کی ہلاکت کے بعد سے لبنان میں اسرائیل کی جوابی کارروائی کا امکان ہے جس کی بنا پر متعدد ایئر لائنز نے پروازیں منسوخ یا معطل کر دی ہیں۔

حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں پر حملے کے الزام کی تردید کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں