"ایران نہیں رکے گا" مہم ہیک ہونے کے بعد ٹرمپ کا پہلا تبصرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکہ میں ٹرمپ کی صدارتی مہم کو غیر ملکی ذرائع کے واسطے سے ہیک جانے کے بعد نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وانس پر اندرونی مواصلات اور ایک فائل کو لیک کرنے کے الزام کے بعد ٹرمپ نے اپنا پہلا تبصرہ کیا ہے۔

امریکی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار نے اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹروتھ سوشل" پر اپنے اکاؤنٹ میں ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ مائیکروسافٹ نے ان کی مہم کو مطلع کیا ہے کہ اس کی ایک ویب سائٹ کو ایرانی حکومت نے ہیک کر لیا ہے۔

یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا

تاہم ٹرمپ نے اس ہیک کی سنگینی کو کم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہیک صرف کچھ عوامی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے قابل تھا۔ یہ وہ معلومات تھیں جو ہر کسی کے لیے قابل رسائی سمجھی جاتی ہیں۔ امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ ایران اور دیگر ممالک نہیں رکیں گے کیونکہ ان کے بقول امریکی حکومت کمزور اور غیر موثر ہے۔

تاہم ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ ان کے بیان سے اشارہ مل رہا ہے کہ نومبر میں متوقع صدارتی الیکشن جیتنے پر ٹرمپ کی خارجہ پالیسی بدل جائے گی۔ وائٹ ہاؤس واپس پہنچنے کے خواہش مند ٹرمپ نے ہیک کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ تبصرہ ٹرمپ مہم کی جانب سے ہفتہ کو اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے کہ مائیکرو سافٹ کے محققین نے اسے مطلع کیا ہے کہ ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے ایک اعلیٰ عہدے دار کے اکاؤنٹ میں گھسنے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل پولیٹیکو اخبار نے اطلاع دی تھی کہ اسے ایک ایسے ذریعے سے ریپبلکن امیدوار کی مہم کے بارے میں معلومات پر مشتمل ای میلز موصول ہوئی ہیں جس نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ٹرمپ مہم کے ترجمان سٹیفن چیونگ نے ایک بیان میں کہا ہے یہ دستاویزات غیر قانونی طور پر امریکہ کے مخالف غیر ملکی ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں۔ اس کا مقصد 2024 کے انتخابات میں مداخلت کرنا اور ہمارے جمہوری عمل میں انتشار پھیلانا تھا۔

پولیٹیکو کو موصول ہونے والی دستاویزات میں جے ڈیوانس کے بارے میں معلومات شامل تھیں۔ 2016 میں ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی سے تعلق رکھنے والی ای میلز کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔ اس وقت کے لیک سے ہیلری کلنٹن سے متعلق اندرونی تبادلوں کا انکشاف ہوا تھا۔ ہیلری کو ڈیموکریٹس نے نے ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے اس وقت منتخب کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں