تبتی رہنما دلائی لاما امریکہ میں گھٹنوں کا آپریشن کرانے کے بعد واپس بھارت پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تبتی روحانی رہنما دلائی لاما امریکہ میں زیر علاج رہنے کے بعد واپس بھارت میں قائم اپنے ہیڈ کوارٹر میں پہنچ گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے گھٹنوں کی تبدیلی کے لیے نیو یارک کے ہسپتال میں سرجری کی گئی ہے۔

ان کے سینکڑوں پیروکاروں نے انہیں رنگ برنگی جھنڈیوں کے ساتھ بھارتی ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جمع ہونے والے متعدد لوگوں نے ایئرپورٹ کے باہر روایتی رقص کرتے ہوئے استقبال کیا۔

89 سالہ دلائی لاما سرجری کے بعد نیویارک میں واقع نیپی فارم ہاؤس میں صحت کی بحالی کے لیے مقیم تھے۔ جس کے بعد وہ دھرم شالہ کے لیے روانہ ہوئے۔

نیویارک میں قائم خصوصی ہسپتال برائے سرجری کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ میمن نے کہا 'دلائی لاما کی صحت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ اگلے چھ سے بارہ مہینوں میں ان کی ریکوری مکمل ہوجائے گی۔ ‘

گزشتہ ماہ دلائی لاما کے معالج ڈاکٹر تسیٹن ڈی سدوتشانگ اور ڈاکٹر تسیوانگ نے کہا تھا کہ سرجری بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل ہوگئی ہے۔ جبکہ فزیوتھراپسٹ بھی ریکوری کی رفتار سے مطمئن ہیں۔

1959 میں چینی حکومت کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد سے دلائی لاما نے ہندوستان کے پہاڑی قصبے دھرم شالہ کو اپنا ہیڈکوارٹر بنایا ہے۔ خیال رہے تبت سے جلا وطن ہونے والے حکومتی نمائندے بھی یہیں ہیں۔

دلائی لاما نے 2011 میں سیاسی و انتظامی اختیارات جو کمیونٹی کی منتخب قیادت کو سونپ دیے تھے۔ جس کے بعد سے تبتیوں کے روحانی پیشوا ہیں۔

تبتی تنظیموں کے مطابق ایک لاکھ سے زائد تبتی ہندوستان، نیپال اور بھوٹان میں موجود ہیں۔ صرف ہندوستان میں رہنے والے تبتیوں کی تعداد 85000 ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں بھی تبتی مقیم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں