ہم غزہ کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں:بائیڈن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی صدر جوبائیڈن نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا خیال ہے کہ ہم غزہ میں ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں‘۔ امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اورغزہ میں جنگ بندی کے لیے بالواسطہ بات چیت جاری ہے مگر اس بات چیت میں کسی بڑی پیش رفت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ڈیلا ویر ریاست کے ریہوبتھ بیچ میں موجود اپنی رہائش گاہ پر ہفتے کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ ہم اس جنگ کو ختم کرنے کے راستے پر ہیں"۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ ہم معاہدے کو مکمل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ دونوں فریق جنگ روکنے کے بنیادی اصولوں پر متفق ہیں‘‘۔

دوحہ مذاکرات

امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ہفتے کے روز ایک امریکی اہلکار نے انکشاف کیا تھا کہ چند روز قبل دوحہ میں تمام فریقین کی نمائندگی کرنے والی منی تکنیکی کمیٹیوں کے درمیان شروع ہونے والی بات چیت تفصیلی اور تعمیری تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے کی ملاقاتوں میں تمام فریقوں کی نمائندگی شامل تھی۔حل طلب نکات پر مشاورت بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم فی الحال معاہدے پر عمل درآمد کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے ایک بار پھر زور دیا کہ مشاورت جاری ہے۔

غزہ کی تباہی کا منظر
غزہ کی تباہی کا منظر

حوصلہ افزا پیش رفت

جمعے کے روز سینیر امریکی اور اسرائیلی حکام نے بھی بات چیت کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے بالواسطہ بات چیت کے دوران پیش رفت ہوئی ہے، لیکن وہ ابھی تک کسی مکمل معاہدے پر نہیں پہنچے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حماس نے اسرائیل کو حراست میں لیے گئے اسرائیلیوں کی ایک فہرست سونپی ہے جنہیں متوقع معاہدے کے پہلے مرحلے کے حصے کے طور پر رہا کیا جا سکتا ہے۔

یہ لیکس اسی وقت سامنے آئے جب اسرائیلی حکومت نے فلاڈیلفیا راہداری (صلاح الدین محور) میں اپنے فوجیوں کی تعداد اور ان کی تعیناتی کے مقامات کے نقشے جاری کیے ہیں، تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ فلاڈیلفیا کوریڈور سے فوج نہیں ہٹائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں